کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر مہیسر کی زیر صدار ت کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا میٹنگ کے دوران ماہ نومبر اور دسمبر میں بہترین کارکردگی دکھانے والے تین بہترین ایس ایچ اوز ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیاصدر ڈویژن کے پہلے نمبر پر ایس پی نوید عالم قرار پائے پہلی پوزیشن ایس ایچ او ایئر پورٹ حاجی عبدالحئی گرانی،دوسری پوزیشن ایس ایچ او خروٹ آباد محمد اجمل،جبکہ تیسری پوزیشن ایس ایچ او شالکوٹ عابد رضا مینگل کے نام آئی ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر مہیسر کے صدارت کرائم میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشن عبدالحق عمرانی،ایس پی انوسٹی گیشن اسد ناصر،ایس ایس پی ٹریفک بہرام مندوخیل اور تمام ڈویژنل ایس کے ایس پیز،ایس پی سی آئی اے،ایس پی ہیڈ کوارٹر،تمام سرکل کے اے ایس پیز اور ڈی آئی آئی جی،ایس ایچ او زاور ایس آئی اوز نے شرکت کی میٹنگ کے دوران ماہ نومبر اور دسمبر میں بہترین کارکردگی کرنے والے تین ایس ایچ اوز کو بہترین ایس ایچ او کے ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیاصدر ڈویژن کے پہلے نمبر پر ایس پی نوید عالم قرار پائے جن میں پہلی پوزیشن ایس ایچ او ایئر پورٹ حاجی عبدالحئی گرانی،دوسری پوزیشن ایس ایچ او خروٹ آباد محمد اجمل،جبکہ تیسری پوزیشن ایس ایچ او شالکوٹ عابد رضا مینگل کے نام آئی ایس ایچ او کچلاک نیاز حسین،ایس ایچ او ایئر پورٹ مسعود احمد کاکڑ،ایس ایچ او شالکوٹ عابد رضا مینگل،ایس ایچ او پشتون آباد عبدالولی اچکزئی،ایس ایچ او بروری محمد دارین،ایس ایچ او خروٹ آباد محمد اجمل،ایس ایچ او امیر محمد دشتی جاوید بزدار،ایس ایچ او سریاب عجب خان کاکڑ،ایس ایچ او نیو سریاب رضا شاہوانی کو بہترین کارکردگی پر محکمہ پولیس کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا میٹنگ دوران بریفنگ میں کہا گیا کہ ماہ نومبر اور ماہ دسمبر میں مجموعی طور پر 219مقدمات درج ہوئے 145اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا 177مفرور ملزمان کو پولیس نے حراست میں لے لیا جبکہ ماہ نومبر اور دسمبر میں دیگر600سو زائد جرائم پیشہ افراد گرفتار ہوئے سی آئی اے کوئٹہ نے ماہ نومبر اور دسمبر میں 17مقدمات ٹریس کئے جس میں پانچ گاڑیاں،پانچ موٹر سائیکلیں،ایک ٹرک،ڈکیتی شدہ 1کروڑ 92لاکھ روپے برآمد کئے اور مجموعی طور پر 23ملزمان گرفتار کئے ماہ نومبر اور دسمبر کے دوران ایگل اسکواڈ کی کارکردگی بھی بہتر رہی جنہوں نے موٹر سائیکل اسنیچرز کو بموقع گرفتار کیا۔
ماہ نومبر اور دسمبر میں بہترین کارکردگی دکھانے والے تین بہترین ایس ایچ اوز ایوارڈکیلئے نامزد کیا گیا،ڈی آئی جی کوئٹہ

ٹیگز:
ڈی آئی جی کوئٹہ
