کوئٹہ/ صحبت پور(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ابھی بھی کئی سو ارب روپے چاہئیں، 9 جنوری کو جنیوا کی میٹنگ میں ڈونرز کانفرنس چیئر کروں گا،پاکستان کو پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے خود ہمت کرنا ہوگی، ایثار اور قربانی کے جذبے سے آگے بڑھنا ہوگا۔ بلوچستان میں مقامی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورا صحبت پور ضلع پانی میں ڈوبا ہوا تھا، یہاں پانی اور خوراک پہنچانا آسان کام نہیں تھا، اتنا بڑا سیلاب اپنی پوری زندگی میں نہیں دیکھا۔وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ صحبت پورکے دورے پر عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے خود ہمت کرنا ہوگی، ایثار اور قربانی کے جذبے سے آگے بڑھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سندھ کا میدانی اور بلوچستان کا پہاڑی علاقہ پانی میں ڈوبا ہوا تھا، صحبت پور میں پانی اور خوراک پہنچانا آسان کام نہیں تھا۔شہبا شریف نے کہا کہ خوف آتا تھا کہ کس طرح ان متاثرین کی مدد کریں گے، جن حالات میں ہم نے حکومت سنبھالی تھی آئی ایم سے معاہدہ ٹوٹ چکا تھا۔انہوں نے کہا کہ جنیوا کی میٹنگ میں ڈونرز کانفرنس چیئر کروں گا، برادر ممالک کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ملائشیا کے وزیراعظم سے بھی کل گفتگو کی ہے، ملائشین وزیراعظم سے گفتگو کرکے لگا کہ خاندان کا کوئی فرد بات کر رہا ہے، ملائشین وزیراعظم نے مجھ سے اردو میں بات کی۔
پاکستان کو پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے خود ہمت کرنا ہوگی، ایثار اور قربانی کے جذبے سے آگے بڑھنا ہوگا، شہباز شریف

ٹیگز:
شہباز شریف
