کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹر نیشنل نے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے گوادر میں 28دسمبر کو ہونے والے احتجاج کے روکنے کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے ہنگامی قوانین کے نفاذ کے بعد انٹر نیٹ کی بندش کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔ایمنٹی انٹر نیشنل کے جنوبی ایشیائی چیپٹر نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ اس طرح کی رکاوٹیں نہ تو ضروری ہے نہ مناسب یہ پابندیاں گوادر کے لوگوں کے رابطے،معلومات تک رسائی،حفاظتی رسائی اور کام کرنے کی صلاحیت میں خلل پیدا کرتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ عوامی تحفظ کے نام پر دفعہ 144کا نفاذ انسانی حقو ق کی مزید خلاف ورزیوں کابہانہ نہیں بننا چاہیے خاص طور پر اس کا مقصد لوگوں کو پر امن احتجاج کرنے سے روکنا ہو ایمنسٹی انٹر نیشنل نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہ انٹر نیٹ پر پابنی اور ہنگامی قانون دونوں لوگوں کی بنیادی آزادی بشمول آزادی اظہار رائے پر امن احتجاج کے خلاف ہے۔ایمنسٹی انٹر نیشنل نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کے حکام فوری طورپر انٹر نیٹ سروسز بحال کر کے عوامی اجتماعات سے پابندی اٹھائیں۔
گوادرمیں انٹرنیٹ بحال کی جائیں، ایمنسٹی انٹر نیشنل کامطالبہ

ٹیگز:
ایمنسٹی انٹر نیشنل
