شیخوپورہ،مسلم لیگ ن کے رہنما نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی

شیخوپورہ (ڈیلی گرین گوادر) مسلم لیگ ن کے رہنما طارق کھوکھر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ شیخوپورہ کی حدود میں پیش آیا ، طارق کھوکھر پر موٹرسائیکل سوار دو افراد نے 4 گولیاں فائر کیں جس میں لیگی رہنما زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ طارق کھوکھر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔خیال رہے کہ طارق کھوکھر مسلم لیگ ن کے فیروزوالہ کے جنرل سیکرٹری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے