سیکورٹی فورسز مادر وطن کی بقاء کے لیے جانوں کانظرانہ پیش کر رہی ہے،چیف آف جھالا وان سا بق وزیر اعلیٰ بلو چستان نواب ثناء اللہ خان زہری
کوئٹہ چیف آف جھالا وان سا بق وزیر اعلیٰ بلو چستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے شاہرگ میں سیکورٹی فورسز پر حملہ اور اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا ا ظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے بلوچستان کے قیام امن میں سیکورٹی فورسز جوانمردی کے ساتھ دہشت گردوں کے خلاف برسر پیکار ہیں سیکورٹی فورسز مادر وطن کی بقاء کے لیے جانوں کانظرانہ پیش کر رہی ہے ملک و صوبے سے دہشت گردی اور تخریب کاری کا خاتمہ قوم کے اتحاد واتفاق سے ہی ممکن ہے: سیکورٹی فورسز کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور نہ ہی مادر وطن پر جان نچھاور کرنے والوں کے حوصلے پست ہونگے۔