کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران وزیر قانون بلوچستان امان اللہ خان کنرانی نے کیچ دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے حملے میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جاری اپنے ایک بیان میں وزیر قانون نے شہداکے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے جبکہ زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس طرح کے سنگین واقعات سے دہشت گردی کے خلاف جنگ و صوبے کے عوام کے جان و مال کے تحفظ سے نہیں روکا جاسکتا میں پوری قوم کے تمام طبقات میں یکجہتی کی ضرورت آج ہے کبھی نہیں تھی نگران وزیر قانون امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کے قیام کے لئے سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں جن کا تقاضا ہے معاشرہ باھمی ھم آہنگی کو فروغ دے کر صوبے کو امن کا گہوارہ بنایا جائے باھمی تضادات و اختلافات کو رواداری و بات چیت و مزاکرات کے زرئیعے صوبے میں ساحل و وسائل و معدنیات سے استفادہ کرکے قوم و ملک و صوبہ کو امن و آشتی کا مسکن بنایا جائے۔
ساحل وسائل و معدنیات سے استفادہ کرکے قوم و ملک کو امن و آشتی کا مسکن بنایا جائے، نگران وزیر قانون

ٹیگز:
نگران وزیر قانون
