بلوچستان کے 32اضلاع کے بلدیاتی اداروں کی4788مخصوص نشستوں پر پولنگ 14دسمبر کو ہوگی،فیاض حسین مراد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی الیکشن کمشنر فیاض حسین مراد نے کہا ہے کہ بلوچستان کے 32اضلاع کے بلدیاتی اداروں کی4788مخصوص نشستوں پر پولنگ 14دسمبر کو ہوگی، کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات عدالت عالیہ کی جانب سے معطل کئے گئے ہیں جبکہ بار بار لکھنے کے باوجود صوبائی حکومت کی جانب سے بلدیاتی ترمیم شدھ ایکٹ کی کاپی تاحال موصول نہیں ہوئی، اگر ملک میں عام انتخابات کا اعلان ہوتا ہے تو ہماری تیاری مکمل ہے۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ فیاض حسین مراد نے کہا کہ بلو چستان کے 32اضلا ع کی تما م یو نین کو نسلوں، میو نسپل کا ر پو ر یشن اور میو نسپل کمیٹیوں (ما سو ائے ضلع کوئٹہ لسبیلہ، حب اور ضلع پشین کی میو نسپل کمیٹی حر مز ئی)کی مخصو ص نشتوں (خو ا تین، مز دور کسان اور غیر مسلم) کے انتخا با ت کے شیڈ ول کا اعلا ن کر د یا ہے، شیڈو ل کے مطا بق تما م ریٹر نگ آ فسران نے یکم نو مبر کو پبلک نو ٹس جا ری کر دئیے ہیں، جبکہ امید واروں سے کا غذ ا ت نا مز دگی 7سے 9نو مبر 2022تک وصو ل کئے جا ئیں گے اور ا مید واروں کی ابتد ا ئی فہر ست 10نو مبر کو جا ری ہو گی، شیڈ ول کے مطا بق ا مید واروں کے کا غذا ت نا مز د ی کی جا نچ پڑ تا ل 11سے 14نو مبر تک کی جا ئے گی، ر یٹر نگ آ فسران کی جا نب سے کا غذ ا ت نا مز د گی کے منظو ر یا مسترد کئے جا نے کے خلا ف اپیلیں 15سے 17نو مبر تک داخل کی جا سکیں گی، جن پر اپیلیٹ ا تھا ر ٹی فیصلے 22نو مبر تک کر یں گی جس کے بعد ا مید واروں کو انتخا بی نشا نا ت کی الا ٹمنٹ اور ا مید وواروں کی حتمی فہر ست 25نو مبر کو جا ری کی جا ئے گی شیڈ و ل کے مطا بق 6160وارڈز میں خواتین کی 2082، کسان، ورکر اور غیر مسلموں کی 902،902 مخصو ص نشستوں پر پو لنگ 14دسمبر 2022کو ہو گی جس میں مخصوص نشستوں کے انتخا با ت کیلئے ووٹر ز متعلقہ کو نسل کے پہلے سے منتخب شد ہ کو نسلر ز صا حبا ان ہو ں گے۔انہوں نے کہا کہ مخصو ص نشستو ں کے انتخا با ت کے بعد ان یو نین کو نسلوں، میو نسل کمیٹیوں اور میو نسپل کا ر پو ر یشن کے چیئر مین اور و ائس چیئر مین کے انتخا با ت عمل میں لا ئے جا ئیں گے جس کے لئے الگ شیڈو ل کا اعلا ن کیا جا ئے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صوبے کے 32اضلاع کے بلدیاتی اداروں کی مدت میں یا تو حلف میں تاخیر کرتے ہوئے کوئٹہ کے ساتھ مدت شروع کی جاسکے گی یا پھر اسکا فیصلہ الیکشن کمیشن کریگا۔انہوں نے کہا کہ ضلع کوئٹہ میں لو کل گو ر نمنٹ انتخا با ت کے شیڈ ول کو معزز عد الت عا لیہ بلو چستان معطل کر ر کھا ہے جبکہ بلو چستا ن حکو مت نے لو کل گو ر نمنٹ ایکٹ میں ضلع کوئٹہ کے حو الے سے تر امیم کر د ی ہیں اس سلسلے میں با ر با ر رابطے کے با و جو د صو با ئی حکو مت نے ابھی تک تر میم شد ہ ایکٹ فر اہم نہیں کی ان دو جو ہا ت کی بنا ء پر ضلع کوئٹہ کے لو کل گو ر نمنٹ انتکا با ت کا عمل آ گے نہیں بڑ ھ پا ر ہا،انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے انتخابات کے حوالے سے 7نومبر کو عدالت میں سماعت بھی مقرر ہے جبکہ اگر نئے ایکٹ کے تحت نئی حلقہ بندیاں کرنی پڑتی ہیں تو اس پر بھی 2ماہ درکار ہیں جس کی وجہ سے امسال کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کروانا ممکن نہیں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل ہیں انتخابی فہرستوں اور حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع حب اور لسبیلہ میں سیلا ب کی وجہ سے شیڈ ول معطل کیا گیا تھا اسے نئی تار یخوں کے سا تھ جا ری کر د یا گیا ہے، جہاں پر ریٹر نگ آ فسران کی جا نب سے کا غزا ت نا مز د گی کی جا نچ پڑ تا ل کا 4نو مبر آ خر ی تھاجبکہ ان دونوں اضلا ع میں پو لنگ 11دسمبر 2022کو ہو گی،ضلع پشین کی میو نسل کمٹی حر مز ئی کا بھی شیڈ ول بھی جا ری ہو چکا ہے جس کے تحت امید واروں کی جا نب سے کا غذا ت نا مز د گی جمع کرا نے کی تاریخ 4نو مبر تھی اس میو نسپل کمیٹی کے انتخا با ت کے لئے پو لنگ 11دسمبر کو ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ا لیکشن کمیشن آ ف پا کستا ن لو کل گو ر نمنٹ انتخا با ت کو جلد ا ز جلد تکمیل کے حو الے سے اپنی آ ئینی و قا نو نی ز مہ داری و ری کر نے کیلئے مکمل طو ر پر تیا ر ہے تا کہ عوا م النا س مقا می حکو متوں میں اپنے نما ئند وں کا انتخا ب کر سکیں۔فیاض حسین مراد نے کہا کہ عو ام 8300پر اپنے شناختی کا ر ڈ نمبر بھیج کر اپنا ووٹ چیک کر یں اور اگر اس میں کو ئی تصیح یا تبد یلی مطلو ب ہے تو اپنے متعلقہ ضلع کے ڈ سٹر کٹ و لیکشن کمشنر کے دفتر یا پھر قر یبی اسٹنٹ رجسٹر یشن آ فیسر کے دفتر سے متعلقہ فا ر م حا صل کر کے و ہیں جمع کر و اسکتے ہیں تا کہ آ ئند ہ عا م انتخا با ت کے دوران ووٹ درست بلا ک میں درج ہو ں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے