تربت (ڈیلی گرین گو ادر)بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں ریجنل الیکشن کمشنر آفس تربت میں فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز دوپہر کو زراعت کالونی تربت میں واقع ریجنل الیکشن کمشنر آفس تربت کے دفتر میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس سے ایک پولیس اہلکار نمروز ولد شیر محمد ساکن میری کلگ زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ملزمان فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی کیچ ضیامندوخیل ودیگر افسران نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔
تربت میں الیکشن کمشنر آفس پر فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

ٹیگز:
تربت
