سیاسی جماعتوں اور ریاستی اداروں میں محاذ آراٸی اچھی نہیں : رانا ثناء

لاہور: رانا ثناء اللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی طلبی سے ثابت ہو گیا کہ حکومت بذریعہ نیب چل رہی ہے۔

پارٹی صدر کی لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو بدترین انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کی کارکردگی، پالیسی، ویژن اور کوئی سوچ نہیں ہے۔ حکومت کا کام صرف انتقامی کارروائیاں رہ گیا ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور ریاستی اداروں میں محاذ آراٸی اچھی نہیں ہے، کوشش یہی کرنی چاہیے کہ تناؤ کم ہو۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہوٸی، انصاف کے لیے یہاں آٸے ہیں۔ تعلقات بنانے کے لیے گانٹھیں کھولنی پڑتی ہیں۔ بد قسمتی سے جب حکومت کام نہیں کرتی تو نقصان عام آدمی کا ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے