رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے سر دار اخترجان مینگل،وفاقی وزراء اور اراکین قومی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیا

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) ق رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے بلو چستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سر دار اخترجان مینگل،وفاقی وزراء اور اراکین قومی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کی جانب سے اسلا م آباد میں اپنی رہائشی گاہ پر بلو چستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سر دار اخترجان مینگل،وفاقی وزراء اور اراکین قومی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں وفاقی وزراء آغا حسن بلوچ، ہاشم نوتیزئی، رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم، بی این پی کے سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ، پرنس موسیٰ جان، بی این پی کے جنرل سیکرٹری جہانزیب بلوچ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملکی سیا سی صورتحال، بلو چستان کے اہم مسائل،تر قیا تی عمل اور آئندہ انتخابات پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے