منگچرمیں موبائل ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا، سروس معطل

منگچر (ڈیلی گرین گوادر) منگچر میں نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے پڈماران میں نصب موبائل ٹاور کو اڑایا دیاجس سے کوہک کی موبائل سروس معطل ہوگئی۔ لیویز ذرائع کے مطابق جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب نامعلوم افراد نے پڈماران منگچر میں نصب موبائل ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا جو دیہی علاقہ کوہک منگچر کے دو موبائل ٹاورز کو سگنلز فراہم کرتی تھی موبائل ٹاور کی تباہ ہونے سے کوہک میں موبائل سروسز بند ہوگئی مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے