کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 18جنو ری کو طلب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گور نر بلو چستان سید ظہور احمد آغا نے آئین کے آرٹیکل (a) 109کے تحت بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 18جنوری بر وز منگل کو سہ پہر 3بجے طلب کر لیا ہے اجلاس کے دوران وزیٹرز کا اسمبلی سیکر ٹریٹ میں داخلہ بذریعہ کارڈ ہو گا جبکہ تمام سر کا ری و غیر سر کا ری مسلح سیکو رٹی گارڈز کا داخلہ اسمبلی سیکر ٹریٹ میں ممنو ع ہو گا اجلاس 27جنو ری تک جا ری رہے گا واضح رہے کہ بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 28دسمبر 2021سے 6جنو ری 2022تک ہو نا تھا جو منعقد نہیں ہو سکا تھا۔
بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 18جنو ری کو طلب

ٹیگز:
بلو چستان اسمبلی
