بلو چستان کے تین اضلا ع سے ڈینگی کے مزید33 کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلو چستان میں ڈینگی کے وار جا ری، تین اضلا ع سے ڈینگی کے مزید33کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق ہو گئی۔ محکمہ صحت بلوچستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز لسبیلہ سے20،کیچ سے9، گوادر سے4ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طور پر رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد4673ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق صوبے میں ایک ہفتے کے دوران43افراد ڈینگی سے متاثرہ ہو ئے ہیں جن میں 31کا تعلق لسبیلہ،20کا کیچ،10کا گوادر سے بتایا جا تا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے