لاہور (ڈیلی گرین گوادر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکریٹری جنرل ڈاکٹرحمیرا طارق نے ناظمہ صوبہ بلوچستان شازیہ عبداللہ کے نندوئی اور امیر صوبہ جماعتِ اسلامی بلوچستان مولانا عبد الحق ہاشمی کے بہنوئی کے انتقال پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے، آگےکی منازل آسان فرمائے،ان سے راضی ہو جائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے .علاوہ ازیں اس سانحہ ارتحال پر ڈپٹی سیکریٹریز ثمینہ سعید،ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ،عطیہ نثار، ڈاکٹر ذبیدہ جبیں ،طیبہ عاطف ،صدر وسطی پنجاب ربعیہ طارق ، صدر لاہور عظمی عمران ڈائریکٹر میڈیا سیل عالیہ منصور،اور سیکریٹری اطلاعات فریحہ اشرف نے مرحوم کی بلندی درجات کی دعا کی ۔
ڈاکٹرحمیرا طارق کی مولانا عبد الحق ہاشمی کے بہنوئی کے انتقال پرتعزیت کا ظہار

ٹیگز:
ڈاکٹرحمیرا طارق
