اپوزیشن کو کسی بھی صورت این آر او نہیں ملے گی،سینیٹر منظور کاکڑ

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جھوٹ کا سہارا لے کر عوام میں مایوسی پھیلا رہی ہے اپوزیشن کو کسی بھی صورت این آر او نہیں ملے گی اور نہ ہی اپوزیشن کو یہ موقع دیں گے کہ وہ ملکی اداروں کے نام پر سیاست کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کریں گے پی ڈی ایم کی تمام تر سیاست جھوٹ پر مبنی ہے بلوچستان عوامی پارٹی اور تحریک انصاف مل کر ملک اور بلوچستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گیان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔منظور احمد کاکڑ نے کہاکہ کرپٹ اپوزیشن میں استعفے دینے کی اخلاقی جرات ہر گز نہیں ہے 31دسمبر آئے گی اور گزر جائے گی عقوبت اندیش پی ڈی ایم کو تاریخیں دینے کی عادت ہے شور وغا کرنے والے قوم پر رحم کریں اور منفی سیاست ترک کردے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں اپوزیشن جماعتیں کسی بھی صورت استعفے نہیں دیں گے کیونکہ اگر ان اپوزیشن اراکین اسمبلی نے اسمبلی رکنیت سے استعفے دئیے تو آئندہ عوام آنیوالی انتخابات میں ان کو مسترد کریں گے انہوں نے کہاکہ سینیٹ انتخابات میں حکومت اور ان کی اتحادی جماعتوں کے سینیٹر منتخب ہوں گے اور اپوزیشن کو اب کوئی موقع نہیں دیں گے کیونکہ اپوزیشن عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے اب اپنی ناکامی چھپانے کے لئے استعفے کا ڈھونڈرا مچا کر عوام کو بیو قوف بنانے پر تلے ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لئے اقدامات اٹھارہی ہے ستر سالوں میں اقتدار کی باریاں لینے والوں نے قوم کی کوئی خدمت نہیں کی ہے جب یہ لوگ حکومت میں ہوتے ہیں تو اپنے عوام کے ساتھ انصاف نہیں کرتے جب اپوزیشن میں چلے جاتے ہیں تو ان کو بلوچستان اور ان کے غریب عوام یاد آجاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے