جمعیت کی حکومت میں شمولیت سے متعلق معاملات طے ،جمعیت کو3وزراء اور ایک مشیر کا عہدہ دیا جائے گا، ذرائع

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور جمعیت علماء اسلام کی صوبائی قیادت کے درمیان جمعیت کی حکومت میں شمولیت سے متعلق معاملات طے پاگئے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی وزراء رواں ہفتے حلف اٹھائیں گے۔ ذرائع کے مطابق جمعیت علماء اسلام اور بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر و وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو کے درمیان جمعیت علماء اسلام کی صوبائی حکومت میں شمولیت کا فارمولہ طے پا گیا ہے وزیراعلیٰ اور جمعیت کی قیادت نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کو صوبائی حکومت میں 3وزراء اور مشیرکا عہدہ دیا جائے گاجمعیت علماء اسلام کے وزراء کی حلف برداری کی تقریب رواں ہفتے ہی متوقع ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے آئندہ دو روز میں اہم فیصلے متوقع ہیں واضح رہے کہ بلوچستان کابینہ میں اسوقت ایک صوبائی وزیر کا عہدہ خالی ہے تاہم مزید دو وزرا ء اورایک مشیرسے قلمدان واپس لئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے