وزیراعلیٰ بلوچستان نے زیرتعمیرآرایچ سی جل جھاؤ کی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دی

آواران(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے زیر تعمیر آر ایچ سی تحصیل جل جھاؤ کی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں اپ گریڈیشن کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھی وزیراعلیٰ کو منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ منصوبے کی مقررہ مدت کے اندر تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ علاقے کے عوام کو علاج و معالجہ کی بہتر سہولتیں ان کی دہلیز پر دستیاب ہوسکیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولتوں کی دستیابی کیلئے بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے وزیراعلیٰ نے جھاؤ کیمپ تا شندی روڈ کا سنگ بنیاد بھی رکھا جہاں انہیں منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی وزیراعلیٰ نے منصوبے کی معیاری اور مقررہ مدت کے اندر تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے