فرینڈزآف چائنا فورم کے چیئرمین نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوڈ پیک کی امداد تقسیم کئے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چائنہ فاؤنڈیشن فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ اور فرینڈز آف چائنا فورم کے مشترکہ تعاون سے فرینڈز آف چائنا فورم کے چیئرمین بایزد خان کاسی نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوڈ پیک کی امداد تقسیم کئے۔سیلاب ریلیف مہم کے تحت ضلع قلات، کوئٹہ شہر ہنہ اُورک، کلی نصران، سمنگلی، سریاب میں فوڈ پیک تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر فرینڈز آف چائنا فورم کے چیئرمین بایزید کاسی نے کہا کہ چین نے ہمیشہ ایک سچا ساتھی اور ضرورت مند دوست ثابت کیا ہے اور چاہے کوئی بھی مسئلہ ہو یا کتنی ہی بڑی آفت چین نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا کیا ہے۔ ہمارے چینی بھائی اور بہنیں ہمیشہ ساتھ رہے ہیں جب بھی ہمارے لوگوں کو ضرورت پڑی، چین اس دکھ اور مشکلات کو صحیح معنوں میں سمجھتا ہے جن کا پاکستان اس سیلاب کی وجہ سے سامنا کر رہا ہے۔ بہت سی چینی تنظیموں اور چینی حکومت نے ہمارے لوگوں کی اس شدید ضرورت کے وقت بہت زیادہ مدد فراہم کی ہے۔ بلوچستان کے عوام کی جانب سے ہم چینی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ان کی بہترین اور بروقت مدد نے ہمیشہ پاکستانی عوام کی مشکل ترین وقت میں مدد کرکے پاکستانی قوم کے دل جیتے ہیں۔