قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی 11اور صوبائی اسمبلی کی 2 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کردیئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری بیان میں ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی وجہ سکیورٹی فورسز کا سیلاب سے نمٹنے اور بحالی کے کاموں میں مصروف ہونا ہے۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پولنگ کے دن سکیورٹی فورسز کی مطلوبہ تعداد دستیاب نہیں ہوگی،پرامن ماحول میں انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔واضح رہے کے ضمنی اتخابات میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر کاغزات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں۔