خضدار(ڈیلی گرین گوادر)رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے جمعیت علمائے اسلام خضدار کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ جے یوآئی ملکی سیاست کے سرخیل اور قومی کاز کے لئے فرنٹ لائن پر کردار ادا کررہی ہے بلوچستان سمیت پورے ملک میں ہماری جماعت ایک منظم اور ڈسپلن سے ہم آہنگ تنظیمی ڈھانچہ رکھتی ہے جے یوآئی ملک کی سیاست کا اہم جز اور لازمی حصہ ہے ہماری جماعت نے روزِ اوّل سے ملک میں اصلاحات اور عالانہ نظام کے لئے جدوجہد کرتی رہی ہے۔ قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں جمعیت علمائے اسلام جمہوریت آئین و قانون کی بالادستی کے لئے اب بھی دیگر جمہوری قوتوں کے ساتھ مل کر جدوجہد کررہی ہے جے یوآئی پارلیمنٹ میں رہ کر اقتدار اور اپوزیشن ہر پلیٹ فارم پر عوامی خدمت اور عوام کی آواز بن کر منفرد فارمولا پیش کرتی رہی ہے۔ رکن بلوچستان اسمبلی و جے یوآئی کے مرکزی رہنماء میر یونس عزیز زہری نے کہاہے کہ حالیہ حلقہ بندیوں پرجے یوآئی غور وخوض کررہی ہے جہاں حلقے عوام کی خواہشات اور مرضی و منشاء کے برخلاف ہوں وہاں ان حلقہ بندیوں کا جماعتی حوالے سے نوٹس لیا جائیگا اور جہاں آبادی کے مطلوبہ اہداف دیکھ کر منصفانہ طریقے سے حلقے بنائے گئے ہوں وہاں الیکشن کمیشن کے فیصلے کی تائید کی جائیگی ایک حلقے میں آبادی کم اور دوسرے حلقے میں دوگنی آبادی رکھ کر حلقے بنائے گئے ہوں یہ نانصافی پر مبنی ہوگی اس پر نہ صرف جے یوآئی بلکہ دوسری جماعتوں کو آواز بلند کرنا ہوگی تاکہ عوام کے ساتھ انصاف ہو۔رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہاہے کہ جے یوآئی نظریاتی اور جہد مسلسل کرنے والے کارکنوں سے لیس ہے سیاسی اور جمہوریت پسند کارکنوں کے باعث جے یوآئی ہمیشہ کامیابیوں سے ہمکنار ہوتی رہے اور انشاء اللہ کامیابیوں کا یہ تسلسل آئندہ بھی اسی طرح جاری رہیگا۔
جے یوآئی ملکی سیاست کے سرخیل اور قومی کاز کے لئے فرنٹ لائن پر کردار ادا کررہی ہے ٗمیر یونس عزیز زہری

ٹیگز:
میر یونس عزیز
