قلات کے علاقے میں دھماکہ ،ایک شخص جاں بحق دوسرا شدید زخمی

قلات (ڈیلی گرین گوادر) قلات کے علاقے میں دھماکہ ایک شخص جاں بحق دوسرا شدید زخمی۔ سیکورٹی فورسز حکام کے مطابق بدھ کو قلات کے علاقے شیخری میں پی پی ایل کی سائٹ کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں تاج محمد نامی شخص جاں بحق جبکہ محمد رمضان زخمی ہوگیا دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کاروائی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے