کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان حکومت کی گاڑی میں غیر متعلقہ افراد کے شمالی علاقہ جات میں سیر سپاٹوںکی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو سوشل میڈیا پر بلوچستان حکومت کی سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی نمبر GBB-939 کی شمالی علاقہ جات کے پتھریلے پہاڑوں میں بے دریغ استعمال کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ گاڑی کو چند نوجوان چلا رہے ہیں ۔ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد حکومت بلوچستان کے ترجمان نے ایکس پر ایک پیغا م میں دعویٰ کیا ہے کہ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے معاملے کا نوٹس لیکر متعلقہ حکام کو مجاز آفیسر جنہیں یہ گاڑی فراہم کی گئی تھی عہدے سے ہٹا کر انکے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔
بلوچستان حکومت کی گاڑی میں غیر متعلقہ افراد کے شمالی علاقہ جات میں سیر سپاٹوںکی ویڈیو وائرل

