شام : شمالی علاقے کے سرحدی قصبے ال باب میں دھماکے سے 19 افراد ہلاک

شام کے شمالی علاقے میں مارکیٹ میں دھماکے سے 19افراد ہلاک ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق شام کے شمالی علاقے کے سرحدی قصبے ال باب کے مارکیٹ میں دھماکے سے 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت نازک ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ال باب میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق شامی فورسز کی شیلنگ سے مارکیٹ میں جانی نقصان ہوا۔ شامی حکومت کے ترجمان نے مارکیٹ پرشیلنگ کی تردید کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے