کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ سانحہ سول ہسپتال کے شہداء کا غم آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہے بزدل دہشت گردوں نے ہمارے معاشرے کے پڑھے لکھے اور باشعور طبقے کو بربریت کا نشانہ بنایا،صوبے کے عوام اور حکومت شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، یہ بات انہوں نے سانحہ سول ہسپتال کے شہید وکلاء کی چھٹی برسی کے موقع پر اپنے بیان میں کہی، وزیراعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو نے کہاکہ سانحہ سول ہسپتال کے شہداء کا غم آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہے بزدل دہشت گردوں نے ہمارے معاشرے کے پڑھے لکھے اور باشعور طبقے کو بربریت کا نشانہ بنایاملک دشمنوں نے ہمارے دلوں پر وار کیاصوبے کے عوام اور حکومت شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے کہاکہ سانحہ میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو کیفرکردار تک پہنچایا گیا ہے سانحہ میں ہم سے بچھڑنے والے شہید وکلاء کی یادوں کو یقیناً کبھی بھلایا نہیں جاسکتا، انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے وکلاء کا شمار ملک کے بہترین وکلاء میں ہوتا ہے ہمارے وکلاء شعبہ قانون اور قانونی امور سے متعلق بہتر آگاہی اور ادراک رکھتے ہیں نوجوان وکلاء کو اسکالرشپ پر بیرون ممالک اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کے پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے، انہوں نے کہاکہ حکومت بلوچستان نے پاکستان بار کونسل،بلوچستان بار کونسل اور تمام ضلعی بار ایسوسی ایشن کے لئے خصوصی گرانٹ ان ایڈ دی ہے ہمارا مقصد وکلاء کو بہترین سہولیات کی فراہمی ہے، انہوں نے کہاکہ ایسے سانحات کو روکنے کے لئے صوبے میں دیرپا بنیادوں پرامن قیام کیا جارہا ہے ایک فلاحی معاشرے کے قیام کے لئے امن ناگزیر ہے، انہوں نے کہاکہ امن کے قیام سے معاشرے کے تمام طبقات بلاخوف وخطر اپنے شعبوں میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کر سکیں گے۔
سانحہ سول ہسپتال کے شہداء کا غم آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہے،میر عبدالقدوس بزنجو

ٹیگز:
عبدالقدوس بزنجو
