وڈھ(ڈیلی گرین گوادر)کمشنر افغان ریفیوجیز سندھ میر حمودالرحمان مینگل کے کوششوں سے تحصیل وڈھ کے سیلاب اور بارشوں سے متاثریں میں کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر سلمان اسلم و دیگر ممبران جنید نقی عمر سعید جنید خان نعمان اسلم توصیف احمد اور دیگر ٹیم کی طرف سے راشن تقسیم کیا گیا میر حمودالرحمن مینگل نے دیگر مہمانوں کے ہمراہ وڈھ کے مختلف دیہاتوں جاکر متاثرہ خاندانوں میں راشن کے پیکٹس تقسیم کئے کراڑو کانڈارو امبوڈل علیکو اور باڈڑی میں متاثرہ ایک ہزار خاندانوں میں راشن پیکٹس ٹینٹ واٹرکولر تقسیم کیا گیا جو کہ ایک غیر سرکاری ادارے کی جانب سے متاثرین میں تقسیم کیا گیا ہے متاثرین کی جانب سے حوصلہ افزائی اور ان کے گھر کے دہلیز تک راشن پہنچنانے پر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کراچی اور قبائلی رہنماؤں میر شفیق الرحمن مینگل میر حمودالرحمن مینگل کا شکریہ ادا کیا گیا اس موقع پر کمشنر افغان ریفیوجیز سندھ میر حمودالرحمن مینگل کا کہنا تھا کہ کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کراچی کے صدر سلمان اسلم منیراحمد و دیگر مہمانوں کا تہہ دل سے مشکور ہے کہ وہ بلوچستان کے سیلا ب زدگان کی مدد کی اور اس مشکل وقت میں یہ دوست و احباب سیلاب کے لئے وسیلہ بنے اور سب سے پہلے متاثرہ علاقوں میں پہنچے آج وہ یہاں خود آئے ہیں اور انہوں نے زمینی حقائق کا جائزہ لیا ہے چونکہ یہاں کے لوگ کافی متاثر ہوئے ہیں لوگ کھلے آسمان تلے رہ رہے ہیں وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے انہوں نے ایک پروجیکٹ شروع کیا ہے اور پہلی کھیپ ہے کم و بیش ہزار متاثرہ خاندانوں کے لئے راشن دوسو خاندانوں کے لئے ٹینٹ اور تین سو افراد کے لئے واٹر کولر لیکر آرہے ہیں ان کی جانب سے یہ ریلیف پیکج تسلسل کے ساتھ چلتا رہیگا جیسے ہی سیلاب آیا تو سلمان اسلم نے خود فون کیا اور حقائق معلوم کیئے انہوں نے اپنے دیگر ساتھیوں سے رابطہ کیا اور اس بڑے پیمانے پر ریلیف پیکج کا بندوبست کیا اب وہ عوام کی مدد کے لئے یہاں خود بنفس نفیس پہنچے ہیں ان کی ٹیم کے دیگر افراد آئے ہیں انہوں نے کہا کہ کاٹی ادارے نے جس طرح آج عوام کی مدد کی ہے امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی وہ اس پیکج کو تسلسل کو اسی طرح جاری رکھیں گے تاکہ یہاں کے لوگوں کی بحالی ممکن ہوں اور متاثرہ لوگ سیلاب کی ان پریشانی و مصیبتوں سے باہر نکل آئیں راشن فراہم کے دوران کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کراچی کے صدر سلمان اسلم کا کہنا تھا کہ ہم آج خضدار تحصیل وڈھ میں حمودالرحمن مینگل کی توسط سے یہاں پہنچے ہیں ہم نے دیکھا کہ ہماری بہن بھائی بچے بوڑھے لوگ سیلاب کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں اور وہ ریلیف پیکج کے مستحق تھے پہلے دن سے ہم ان متاثرین کی خبر لے رہے تھے اور ہم نے حمو دالرحمن مینگل سے رابطہ کیا اور وڈھ کے ان متاثرین کے ساتھ تعاون کرنے کی پیش کش کی پاکستان کی سب سے بڑی ٹریڈ رفاہی ادارہ کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کراچی میں قائم ہے جس کو میں ہیڈ کرتا ہوں اس ادارے کے تعاون سے ہم نے آج راشن ٹینٹ اور واٹرکولر لیکر آئے ہیں پہلے فیز میں ہم یہ ریلیف پیکج دینا چاہتے ہیں آج میں اور ہماری ٹیم یہاں آئی ہوئی ہے تا کہ ہم خود اپنی نظروں سے دیکھنا چاہتے ہیں کہ کس پیمانے کی تباہی آئی ہے یقینا یہاں لوگ کافی متاثر ہوئے ہیں اور ہم ان لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں میر حمودالرحمن مینگل نے گائیڈ کیا ہے اور آج ہم اپنے لوگوں کی مدد کرنے آئے ہیں آج ہزار خاندانوں کے لئے یہ ریلیف پیکج دے رہے ہی ہم یہ یقین دلاتے ہیں کہ یہاں کے متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں ہمیں میر شفیق الرحمن مینگل میر حمودالرحمان مینگل کا تعاون حاصل ہے اور انشاء اللہ یہ ریلیف یپکج آئندہ بھی چلتا رہیگا جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمان مینگل کے حکم پر قبائلی رہنماء میر محمد اقبال رئیسانی صاحب خان خلیل احمد قلندرانی،میر نور جان محمدزئی، حاجی خان محمد محمدزئی، میر صاحب خان رخشانی، میر عبدالسلام محمدزئی، حاجی لعل محمد شادبانزئی، میر میر محمد گزگی، مولانا عبدالرحمان بزنجو مولانا علی محمد محمد زئی سمیت دیگر کارکناں عوام کی خدمت کے لیے کیمپ میں موجود تھے۔
میر حمودالرحمان مینگل کی کوششوں سے وڈھ میں (کاٹی) کی جانب سے راشن تقسیم کیا گیا

ٹیگز:
حمودالرحمان
