عمران خان کا ایجنڈا پاکستان میں انتشار پھیلانا ہے، شرجیل انعام میمن

کراچی : وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا پاکستان میں انتشار پھیلانا ہے، عمران خان نوجوان نسل اور سیاسی ورکرز کو غلط راہ پر لے کر جا رہےہیں۔شرجیل انعام میمن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو خبردار کیا ہے اگر عمران خان اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے تو عوام کے ہاتھ ان کے گریبان پر ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست کی وجہ سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو سزائیں ملیں اور وہ جیل گئے، عمران خان اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے تو عوام کے ہاتھ ان کے گریبان پر ہوں گے۔صوبائی وزیر نے پی ٹی آئی کے نوجوان کو عمران خان کے بہکاوے میں نہ آنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنے ورکرز کو بدتہذیبی پر اکسانے میں مصروف ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے