لوئر دیر میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ملک لیاقت خان کی مکمل صحتیابی سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔پی ٹی آئی کے زخمی ایم پی اے ملک لیاقت خان لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں زیر علاج ہیں۔ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا کہنا ہے کہ ملک لیاقت خان کے پیٹ میں اور کندھے پر گولیاں لگیں، رکن صوبائی اسمبلی کا آپریشن کرکے انہیں وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ترجمان ایل آر ایچ کے مطابق ملک لیاقت مکمل ہوش میں نہیں ہیں، ان کی مکمل صحتیابی سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔ہسپتال ترجمان نے مزید بتایا کہ ایم پی اے کے ساتھ زخمی تین افراد بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں، زخمیوں میں ملک لیاقت خان کا بھتیجا حذیفہ بھی شامل ہے۔
لوئر دیر : زخمی ملک لیاقت خان کی مکمل صحتیابی سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے :ہسپتال ترجمان

ٹیگز:
ملک لیاقت خان
