نوشکی (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن و وفاقی وزیر برائے توانائی میر حاجی محمد ہاشم نوتیزئی،مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی ممبران انجینئر ملک محمد ساسولی،میر خورشید جمالدینی نے مرکزی صدر سردار اخترجان مینگل کی ہدایت پر سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ضلعی صدر میر بہادر خان مینگل،ایم پی اے نوشکی میر بابو رحیم مینگل نے وفاقی وزیر میرمحمد ہاشم نوتیزئی کو مختلف علاقوں کا وزٹ کرایا جس میں کلی گومازئی،بٹو،احمدوال،کاکڑ آباد،خالق آباد،مینگل آباد شامل ہے جہاں سیلاب اور مون سون بارشوں سے تباہ شدہ مکانات اور نقصانات کا جائزہ لیا گیا۔وفاقی وزیر میر محمد ہاشم نوتیزئی نے سیلاب متاثرین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی سیلاب متاثرین کیساتھ ہے انکی بحالی اولین ترجیحات میں شامل ہیں بی این پی کے قائد سردار اخترجان مینگل کی خصوصی ہدایت پر بی این پی کے مرکزی قیادت پورے بلوچستان میں سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے دوروں پر ہے بی این پی بلوچستان میں سیلاب سیہونے والی مالی و جانی نقصانات کا جائزہ لیکر وفاقی حکومت سے ان علاقوں کی بحالی اور متاثرہ خاندانوں کیساتھ مالی تعاون کیلئے بھرپور کردار ادا کریگی انہوں نے کہا کہ ضلع نوشکی میں سیلاب اور بارشوں سے زیادہ نقصانات ہوئے ہیں لوگوں کے گھر بار تباہ، فصل ختم اور زمینداروں کے بندات سیلابی ریلوں میں بہہ گئے ہیں صوبائی حکومت نے بھی ضلع نوشکی کو آفت زدہ قرار دیا ہے اس متعلق صوبائی حکومت نوشکی میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے جنگی پیمانوں پر تعمیر نو پر کام شروع کریں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے،این ڈی ایم اے اور وفاقی حکومت سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے بی این پی اپنا کرداد ادا کرکے ایک خصوصی پیکچ لائی گی جس سے ریلیف کے کاموں میں تیزی اور عوام کے نقصانات کا ازالہ ممکن ہوگا۔وفاقی وزیر کے ہمراہ بی این پی ضلع خاران کے سابق صدر میر جمعہ خان کبدانی بھی ہمراہ تھے۔
بی این پی سیلاب متاثرین کیساتھ ہے انکی بحالی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، میر محمد ہاشم نوتیزئی

ٹیگز:
میر محمد ہاشم نوتیزئی
