الیکشن کمیشن کا فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کل سنانے کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق فیصلہ منگل کو سنائے گا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ کل صبح 10 بجے سنایا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے کیلئے کازلسٹ جاری کردی ہے۔
یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کا تین رکنی بنچ سنائے گا۔ بنچ میں چیئرمین الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ، نثار احمد راجہ اور شاہ محمد جتوئی شامل ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ پولیٹکل پارٹیز آرڈر 2022 کی دفعہ 6 کے تحت شکات کا فیصلہ سنایا جائے گا۔