پاکستان او عوام مافیاز اور کارٹلز کی چوریوں کا متحمل نہیں ہو سکتا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عوام جھوٹوں کی سیاست کو مسترد کرچکے ہیں۔

وفاقی وزیر نے ٹوئٹ کی کہ عمران خان کا انتخابی فریم ورک 2018، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور ڈسکہ الیکشن میں نظر آ گیا تھا، عمران خان ملک میں سیاسی عدم استحکام کے ذریعے معاشی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، پاکستان او عوام مافیاز اور کارٹلز کی چوریوں کا متحمل نہیں ہو سکتا، تین اپریل کو عمران خان اقتدار سے الگ ہو چکے ہیں، گالی اور دھمکی کے دن گزر گئے، آرام کریں اور کام کرنے دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے