قلعہ سیف اللہ،نائب رسالدارلیویزکے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

قلعہ سیف اللہ (ڈیلی گرین گوادر) قلعہ سیف اللہ میں لیویز فورس کی کاروائی،نائب رسالدارلیویزکے قتل میں ملوث ملزم کو گر فتار کر لیا گیا، لیویز حکام کے مطابق لیویز فورس نے قلعہ سیف اللہ کے علا قے سمالزئی کے پہاڑوں میں کاروائی کر تے ہوئے ہوتک نامی شخص کو گرفتار کر لیا،لیویز کے مطابق ملزم نے کچھ روز قبل فائرنگ کر کے نائب رسالدارحبیب اللہ کو قتل اور دو لیویز سپاہیوں کو زخمی کر دیاتھا،ملزم کو لیویز تھانہ منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے