وڈھ پولیس کی کارروائی ڈکیتی میں ملوث اہم گروہ گرفتار اسلحہ برآمد

وڈھ(ڈیلی گرین گوادر)وڈھ پولیس کی کاروائی روڈ ڈکیتی میں ملوث اہم گروہ گرفتار اسلحہ برآمد ڈی ایس پی وڈھ ڈویڑن خادم حسین اور ایس ایچ او طفیل احمد مینگل کا صحافیوں سے گفتگو کہنا تھا کہ گزشتہ شب پولیس پارٹی کے ہمراہ قومی اشارہ پر گشت کر رہے تھے کہ لنک روڈ سے قومی شاہراہ پر چار ملزمان ایک موٹر سائیکل سوار پر چڑھ گئے جو ڈکیتی کی نیت جارہے تھے مشکوک نظر آنے پر پولیس نے انہیں روکا جامع تلاشی کے دوران ملزمان سے دو ٹی ٹی پستول اور زندہ گولیاں بر آمد ہوئے پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ایس ایچ او محمد طفیل کے مطابق ملزمان قومی شاہرہ پر سائیکل چھیننے سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ہے پولیس نے چاروں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی پولیس کے مطابق ملزمان سے اہم انکشافات متوقع ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے