کوئٹہ، سرکاری ملازمین کا احتجاج، ریڈ زون جانے پر پولیس کی لاٹھی چارج

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر ) سرکاری ملازمین کا تنخواہوں میں 25فیصد اضافے کیلئے احتجاج اور ریڈ زون کی جانب پیش قدمی، پولیس کا ملازمین پر لاٹھی چارج اور شیلنگ پولیس کی جانب سے گرفتاریاں شروع کرنے کا فیصلہ۔ سرکاری ملازمین کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کیخلاف کوئٹہ سٹی میں احتجاج کیا۔ ملازمین تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کررہے تھے۔ ملازمین کی جانب سے ریڈ زون کی جانب پیش قدمی کی کوشش پر پولیس نے ملازمین پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی۔ مظاہرے کے باعث کوئٹہ شہر میں شدید ٹریفک جام رہا اور لوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے