کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملکر عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کام کررہی ہیں وفاقی حکومت آنے والے بجٹ میں بلوچستان کی پسماندگی اور ررقبے کو مد نظر رکھتے ہوئے فنڈز اور ترقیاتی اسکیموں میں اضافہ کرے تاکہ عوام کو انکی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی آرگنائزنگ سیکرٹری و صوبائی وزیراعلیٰ کے پولیٹیکل سیکرٹری ملک خڈا بخش لانگ اور سینئررہنما شاہ زمان غلزئی سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف وزارت عظمی کاعہدہ سنبھالنے کے بعد آج دوسری مرتبہ بلوچستان کے دورے پر آئے ہیں اس سے یہ ظاہرہوتاہے کہ وہ بلوچستان میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف آنے والے بجٹ میں بلوچستان کے لئے فنڈز اوررترقیاتی اسکیموں میں اضافہ کریں گے تاکہ صوبے کی پسماندگی کے خاتمے میں مدد مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق میں بلوچستان عوامی پارٹی مخلوط وفاقی حکومت کاحصہ ہے اور پارٹی کے سینیٹرز اورارکان قومی اسمبلی صوبے کی موثر انداز میں نمائندگی کر رہے ہیں ہم امید رکھتے ہیں کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے رقبے اور پسماندگی کو مد نظر رکھتے ہوئے بلوچستان پرخصوصی توجہ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کارکن ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبائی حکومت کارکنوں کے مسائل کے حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی،ملک خدا بخش لانگو اور شاہ زمان غلزئی نے بلوچستان عوامی پارٹی کو صوبے میں مزید فعال اور منظم کرنے کیلئے ملکر کرنے پرزوردیا۔
وفاقی حکومت بجٹ میں بلوچستان کی پسماندگی کو مد نظر رکھتے ہوئے فنڈز اور ترقیاتی اسکیموں میں اضافہ کرے،سردارصالح بھوتانی

ٹیگز:
سردارصالح بھوتانی
