کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں پہلے مرحلے میں آج32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہونگے، تمام پولنگ مٹیریل،بیلٹ پیپرز، پولنگ بیگز اور پولنگ سٹاف کو پولنگ اسٹیشنز پر مکمل سیکورٹی کے ساتھ پہنچادیا گیا، الیکشن کمیشن حکام کے مطابق بلوچستان کے 32اضلاع کی 7میونسپل کارپوریشنز، 838یونین کونسلز، 5345دیہی، 914شہری وارڈز آج بلدیاتی انتخابات ہونگے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 32اضلاع میں کل35لاکھ 52ہزار سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر کے 6259 میں سے 4456وارڈز میں اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے جبکہ 1584امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تعداد 16195ہے جن میں 132خواتین بھی شامل ہیں الیکشن کمیشن کے مطابق صوبے کے شہری علاقوں میں 3901جبکہ دیہی علاقوں میں 12294امیدوار حصہ لے رہے ہیں صوبے میں 102حلقے ایسے ہیں جن میں عدالتی احکامات کے تحت انتخابات ملتوی کئے گئے ہیں الیکشن کمیشن حکام کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے کل 5225پولنگ اسٹیشنز قائم کئے ہیں جن میں سے 2034انتہائی حساس، 1974حساس، 1218نارمل ہیں صوبے میں مردوں کے 6350خواتین کے 5869پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں الیکشن کمیشن حکام کے مطابق صوبے میں 5226پریزائنڈنگ افسران، 12219اسسٹنٹ پریزائنڈنگ افسران 12219پولنگ افسران تعینات کئے گئے ہیں حکام کے مطابق صوبے کے تمام 32اضلاع میں پولنگ مٹیریل کی تقسیم کا کام ہفتہ کی شب تک مکمل کیا گیا ریٹرننگ افسران کے دفتر سے پولنگ مٹیریل کی تقسیم کی گئی جبکہ سیکورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اسپشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنر کی ہدایات پر کوئٹہ کنڑول روم سے پولنگ سامان کی ترسیل کے عمل کی نگرانی کی جبکہ سیکرٹری الیکشن کمیشن، اور چیف الیکشن کمشنر تمام انتظامات کی سنٹرل کنڑول روم اسلام آباد سے نگرانی کر رہے ہیں۔
بلوچستان میں پہلے مرحلے میں کل32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہونگے

ٹیگز:
بلدیاتی انتخابات
