کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان تحریک انصاف بلو چستان کے صدر سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف نیب بلوچستان کی جانب سے بینک اکاونٹس کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے لکھا گیا مراسلہ سامنے آگیامراسلہ کے مطابق بلوچستان تحریک انصاف بلو چستان کے صدر سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف آمدن سے ذائد آثاثہ جات کیس میں تحقیقات جاری ہے نیب بلوچستان کی جانب سے قاسم سوری کے بھائی کی کمپنی کے بینک اکانٹس کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے لکھا گیا مراسلہ سامنے آگیاجس میں اسٹیٹ آفس اینڈ مارکیٹنگ کوئٹہ نامی کمپنی قاسم سوری کے بھائی بلال سوری کی ملکیت ہے کمپنی کی یکم جنوری 2018 سب تک کی مکمل ٹرانزیکشن فراہم کی جائیں اوراکانٹ کھولنے کا فارم اور ذیلی دستاویزات بھی دی جائیں ان کی تمام ڈیبٹ اور کریڈٹ واچرز کی کاپیاں بھی فراہم کی جائیں مراسلہ میں کہا ہے کہ:2018 سے اب تک ایک لاکھ روپے تک کی بھی ٹرانزیکشن کی تفصیلات دی جائیں نیب کی جانب سے 19 مئی کو نجی بینک کے نام مراسلہ لکھا گیا تھا
سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف نیب کا گھیرا تنگ

ٹیگز:
قاسم سوری
