وڈھ (ڈیلی گرین گوادر)وڈھ بازار کے قریب کلی صالح محمد روڈ پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کلی صالح محمد روڈ پر عبدالرشید ولد غلام محمد قوم لانگو کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ گھر سے وڈھ بازار جارہے تھے وڈھ پولیس کے مطابق نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا گیا جبکہ پولیس نے سرکار کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا ہے
وڈھ ، نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوارافراد کی فائرنگ نوجوان جاں بحق

ٹیگز:
وڈھ
