کوئٹہ : عوام کو مہنگائی کا نیا جھٹکا، چکن ناقابل برداشت حد تک مہنگا ہو گیا۔مٹن بیف کے بعد مرغی گوشت بھی عوام کے لئے خریدنا بوجھ بن گیا ناجائزمنافع خوروں نے کوئٹہ میں مرغی کا گوشت 700 کلو تک پہنچا دیا جبکہ اندرون بلوچستان خضدا ر 800 ٗ پنجگور ٗ قلات750 ٗ پشین ٗ چمن میں من مانی ریٹ پر مرغی کا گوشت فروخت کیا جارہا ہے کراچی میں قیمت 150 سے بڑھ کر 600 روپے کلو ہوگئی، لاہور میں چکن458 روپے کلو تک ملنے لگا۔ گزشتہ ایک ہفتے سے مرغی گوشت کی مارکیٹ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔لاہور میں برائلر کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی ہوئی، مرغی کا گوشت 473 سے کم ہو کر 458 روپے کلو ہو گیا۔ فارمی انڈوں کے دام 2 روپے درجن بڑھ گئے۔ قیمت 150 روپے سے بڑھ کر152 روپے درجن ہوگئی، انڈوں کی پیٹی 4 ہزار 440 روپے کی ہوگئی۔کراچی میں ناجائز منافع خور سرگرم ہوگئے، ضلعی انتظامیہ کے غیرفعال ہونے کے باعث فی کلو چکن 150روپے مزید اضافے سے 600 قیمت پر فروخت ہونے لگا، بڑھتی مہنگائی سے غریب و متوسط طبقہ بری طرح متاثر ہورہا ہے۔
کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کے نرخ آسمان کو چھونے لگے مرغی کے گوشت کا ریٹ 700 روپے کلو ہوگئی

ٹیگز:
کوئٹہ
