واقعہ چاغی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے ٗسردار یار محمد رند
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سینئر سیاستدان، رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ گزشتہ روز چاغی میں ہونے والا واقعہ دلخراش و افسوسناک ہے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے جو تمام حقائق اور واقعات کی مکمل انکوائری کرکے ذمہ داروں کا تعین کرے ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں جو بھی ملوث ہو اسے قرار واقعی سزا دی جائے ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام ہوچکی ہے آج بھی سانحہ اعوان گوٹھ میں شہید ھونے والے افراد کے لواحقین انصاف کے منتظر ہیں وعدوں اور دعووں کے باوجود آج بھی سانحہ اعوان گوٹھ کے قاتل سر عام آزاد گھوم رہے ہیں