کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مٹی کا طوفان کوئٹہ کے 22فیڈر ٹرپ کر گئے دیوار گرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا پیر کی شب کوئٹہ، نوشکی، پشین،مستونگ میں تیز ہواؤں کے ساتھ مٹی کے طوفان کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوگئے تیز ہوائیں چلنے سے حد نگاہ اور معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہوئے ترجمان کیسکو کے مطابق طوفان کے باعث کوئٹہ شہر کے 22فیڈر ٹرپ کر گئے،شدید طوفانی ہواؤں کی وجہ سے 11kv جبل نور کے دو کھمبے جبکہ 11kv ملک پلانٹ فیڈر کے بھی دو کھمبے گر گئے ہیں جبکہ حفاظتی پیش نظر 10 فیڈروں کو بند کر دیا گیا ترجمان کے مطابق چیف انجینئر آپریشن ڈائریکٹر خودبجلی بحالی کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں موسم میں بہتری آنے کے بعد فیڈروں کی بحالی کا عمل شروع کر دیا جائے گا بجلی کی بندش کے باعث شہر کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا ادھر کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ واقعہ اسکیم میں دیوار گرنے سے بھی ایک شخص زخمی ہوگیا تاہم دیگر علاقوں سے رات گئے تک نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مٹی طوفان کوئٹہ کے 22فیڈر ٹرپ کر گئے دیوار گرنے سے ایک شخص زخمی

ٹیگز:
کوئٹہ
