پنجاب کے برطرف گورنر چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنانا سب سے بڑی عالمی سازش تھی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان،پنجاب اور پی ٹی آئی ورکر روتے رہے عثمان بزدار کو تبدیل کر دو۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو 184 ارکان میں سے کوئی بندہ پسند نہیں آیا۔مجھ پر الزام لگایا جا رہا ہے میں ڈبل پلے کر رہا تھا، وزیراعظم نے کہا 3 اپریل کو ہرصورت اسمبلی کا اجلاس بلائیں۔
پنجاب اور پی ٹی آئی ورکر روتے رہے عثمان بزدار کو تبدیل کر دو : چوہدری محمد سرور

ٹیگز:
محمد سرور
