ہم تمام بحرانوں سے نمٹ لیں گے،آصف زرداری کا دعویٰ
اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم ان تمام بحرانوں سے نمٹ لیں گے۔پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر صحافی نے سوال کیا کہ اجتماعی استعفے دیے جا رہے ہیں کوئی آئینی بحران تو پیدا نہیں ہوگا؟ جس پر آصف زرداری نے کہا کہ ہم سب بحرانوں کو منہ دیں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف آج تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی ہے، جس کے لیے اراکین قومی اسمبلی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنا شروع ہوگئے۔