کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے سینیٹر جان محمد بلیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کے دوران پارٹی فیصلے کے مطابق ووٹ نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک سیاسی کارکن ہیں اور ان کے لیے پارٹی فیصلے ہمیشہ مقدم رہتے ہیں۔ سینیٹر جان محمد بلیدی نے مزید کہا کہ 1973 کا آئین اٹھارویں ترمیم کے بعد ایک مکمل اور جامع دستاویز بن چکا ہے، تاہم حالیہ ترامیم سے آئین کی روح متاثر ہو رہی ہے۔انہوں نے زور دیا کہ آئین میں بار بار ترامیم سے جمہوری نظام کمزور ہوتا ہے اور پارلیمانی اداروں کی ساکھ متاثر ہوتی ہے۔
27ویں آئینی ترمیم پر پارٹی فیصلے کے مطابق ووٹ نہیں دیا، جان محمد بلیدی

ٹیگز:
جان محمد بلیدی
