نیازی نے اپنی کرسی بچانے کےلئے عثمان بزدار کو قربانی کا بکرا بنا دیا،ترجمان پی ڈی ایم
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پا کستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کے ترجمان حافظ حمداللہ نے ق لیگ کی عدم اعتماد تحریک میں عمران نیازی کی حمایت کے فیصلے پرردعمل دیتے ہو ئے کہا ہے کہ عمران نیازی نے اپنی کرسی بچانے کےلئے عثمان بزدارکوقربانی کابکرابنادیا وسیم اکرم پلس اپنے کپتان کے ہاتھوں آﺅٹ ہوئے تاکہ کپتان کی کپتانی بچ سکے نہ کپتان کی کپتانی بچ سکے گی اورنہ چوہدری پرویزالہٰی پنجاب کاوزیراعلیٰ بن سکے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے کرسی بچانے کےلئے لوٹ سیل میلہ لگایاہے قوم ان سے سوال کرتی ہے کہ وزارت اعلیٰ دےکرخریدناحلال ہے؟تمہیں جنوبی پنجاب کاوزارت اعلیٰ قبول نہیں،تم خاک جنوبی پنجاب کے باسیوںکوصوبہ بناکے دینگے؟انشااللہ مرکزاورپنجاب دونوں کے پچز پر شکست عمران نیازی کامقدرہے۔ انہوں نے کہا کہ ق لیگ کی عدم اعتماد تحریک میں عمران نیازی کی حمایت کے فیصلے پرردعمل دیتے ہو ئے کہا ہے کہ عمران نیازی نے اپنی کرسی بچانے کےلئے عثمان بزدارکوقربانی کابکرابنادیاوسیم اکرم پلس اپنے کپتان کے ہاتھوں آﺅٹ ہوئے تاکہ کپتان کی کپتانی بچ سکے نہ کپتان کی کپتانی بچ سکے گی اورنہ چوہدری پرویزالہٰی پنجاب کاوزیراعلیٰ بن سکے گا۔