عمران خان سے چوہدری پرویز الہٰی کی ملاقات اپوزیشن کے لیے بڑا سر پرائز

وزیراعظم عمران خان سے چوہدری پرویز الہٰی کی ملاقات میں اپوزیشن کے لیے بڑا سر پرائز سامنے آگیا۔وفاقی وزیر مونس الہٰی نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے استعفیٰ لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے چوہدری پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ نامزد کردیا ہے۔مونس الہٰی نے مزید کہا کہ پرویز الہٰی نے عثمان بزدار کی جگہ وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی وزیراعظم عمران خان کی پیشکش قبول کرلی ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ طارق بشیر چیمہ نے استعفیٰ قومی اسمبلی کی سیٹ سے نہیں دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے