کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید حسنین ہاشمی نے ریکوڈ ک منصوبے کے معاہدے کو بلوچستان کے روشن مستقبل کی نوید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریکوڈک منصوبہ آنے والی نسلوں کے لئے بہتر، خوشحال بلوچستان کا ضامن ثابت ہوگا، بلوچستان میں سرمایہ کاری سے عوام کی معاشی اور سماجی زندگیوں میں مثبت تبدیلی کے اثرات رونما ہونگئے یہ بات انہوں نے ریکوڈک معاہدے پر بلوچستان حکومت اور صوبے کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہی،انہوں نے کہا کہ ریکوڈک معاہدہ بلوچستان عوامی پارٹی اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے صوبے کے عوام کے لئے تحفہ ہے جس سے بلوچستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہونگے ریکوڈک پر کام شروع ہونے سے صوبے کے نوجوانوں کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرنے والوں کو ناکامی ہوگی انہوں نے کہا کہ دنیا کی تاریخ میں جہاں بھی صنعتی سرمایہ کاری ہوئی وہاں پر منفی سماجی رجحانات کم ہوئے اور عوام میں خوشحالی آئی انہو ں نے کہا کہ ریکوڈک سے ہونے والی آمدن بلوچستان کے عوام کی بہتری اور خوشحالی پر خرچ ہوگی جس سے صوبے کے عوام سماجی و اقتصادی بہتری کی جانب گامزن ہونگے انہوں نے کہا کہ ریکوڈک معاہدے کا تمام لوگوں کو کھلے دل سے خیر مقدم کرنا چاہیے حکومت نے صوبے کے وسائل سے یہاں کے عوام کی بہتری کے لئے جو معاہدہ کیا ہے اسکے دور رس نتائج مثبت اور صوبے کی خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہونگے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام بلخصوص نوجوانوں نے انتہائی کٹھن دور دیکھا ہے اب خوشحالی اور ترقی انکا حق ہے مستقبل قریب میں بلوچستان پاکستان کا معاشی حب ہوگا اور عوام ایک تبدیل و بہتر بلوچستان دیکھیں گے۔
ریکوڈک منصوبہ آنے والی نسلوں کے لئے بہتر، خوشحال بلوچستان کا ضامن ثابت ہوگا، سید حسنین ہاشمی

ٹیگز:
سید حسنین ہاشمی
