گوادر پورٹ کی مثبت کارکردگی، عاصم سلیم باجوہ کا ٹوئٹ

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے گوادر پورٹ کی مثبت کارکردگی پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ گوادر سٹی اینڈ پورٹ تیزی سے سامنے آرہا ہے۔

عاصم سلیم باجوہ نے گوادر پورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومتوں کی جانب سے جنوبی بلوچستان کی ترقی کے لئے مثالی سنجیدگی سے خطے میں تبدیلی آئے گی اور مقامی لوگوں کے لئے خوشحالی آئے گی۔انہوں نے مزید کہنا ہے کہ متعدد شعبوں میں ماضی کی تمام کوتاہیوں کو دور کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے