نصیرآباد میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام،پولیس اور ایف سی کی کاروائی چار مار ٹر گولے برآمد

ڈیرہ مرادجمالی (ڈیلی گرین گوادر)نصیرآباد میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام،پولیس اور ایف سی کی کاروائی چار مار ٹر گولے برآمدکر لئے گئے۔ سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق ایف سی کے کیپٹن شجاع اور ایس ایچ او چھتر منیر احمد کورار نے پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری کے ہمراہ خفیہ اطلاع ملنے پرکاروائی کرکے چار مارٹر گولے برآمدکرکے نصیرآباد میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا جبکہ اس سلسلے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی،پولیس اور ایف سی نے مذکورہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے