کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری لالا روزی خان کاکڑنے کہا ہے کہ عمران خان سائفر کے ساتھ نہیں بلکہ قوم کی جذبات کیساتھ کھیل رہا ہے، عمران خان دراصل لیڈر نہیں ایک کھلاڑی ہے وہ اپنے اوپر اندھا اعتماد کرنے والے معصوم نوجوانوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا کر ان کے جذبات سے کھیل رہا ہے۔عمران خان کی آڈیو لیک پر تبصرہ کرتے ہوئے لالا روزی خان کاکڑ نے کہا کہ اس اڈیو سے عمران خان کا مکروہ چہرہ قوم کے سامنے آگیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کا یہ کہنا بزدلی کی نشانی ہے کہ امریکہ کا نام نہیں لینا ہے بس ہمیں صرف اس سائفر کے ذریعے کھیلنا ہے جبکہ دوسری طرف فوج، پارلیمنٹ، عدلیہ، الیکشن کمیشن اور قومی سلامتی کے دیگر اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہے اور ان اداروں کو بدنام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نہ کوئی پارٹی ہے اور نہ عمران خان کوئی لیڈر ھے وہ نظریات کے بجائے جھوٹ پر مبنی بیانیہ بناتا ہے دوسری طرف پی ٹی آئی گالی برگیڈ کا کردار ادا کرتے ہوئے اس جھوٹے بیانیہ کی پاداش میں ہر سیاسی مخالف کو طوفان بدتمیزی کا نشانہ بنا ڈالتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ھے کہ ان کا جھوٹا بیانیہ وقفے وقفے سے قوم کے سامنے بے نقاب ہورہا ہے قوم ایسے جھوٹے اور گالی برگیڈ کے چیف پر کبھی بھی اعتماد نہیں کرسکتی اور نہ ہی 22 کروڑ عوام کی تقدیر کا فیصلہ ایسے جھوٹے اور فاشسٹ انسان کے ہاتھ میں دیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان دراصل لیڈر نہیں ایک کھلاڑی ہے ان پر اندھا اعتماد کرنے والے معصوم نوجوانوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا کر ان کے جذبات سے کھیل رہاہے عمران خان نے نوجوانوں سے جتنے وعدے اور دعوے کئے تھے اپنی 4 سالہ حکومت میں کوئی بھی وعدہ وفا نہیں کیا بلکہ ملکی ادارے، ترقی، معیشت، داخلہ اور خارجہ پالیسی تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کو تاریخی مہنگائی کے دلدل میں پھنسا کر چھوڑ دیاایسے جھوٹے شخص پر دوبارہ اعتماد کرنا خود کو دھوکہ دینے کے سوا کچھ نہیں۔
عمران خان سائفرکے ساتھ نہیں بلکہ قوم کی جذبات کیساتھ کھیل رہا ہے، روزی خان کاکڑ

ٹیگز:
روزی خان کاکڑ
