ڈیرہ اللہ یار بم دھماکا قابل مذمت ہے، میرسلیم کھوسہ

ڈیرہ اللہ یار (ڈیلی گرین گوادر) رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان میر سلیم خان کھوسہ نے کہا ہے کہ ڈیرہ اللہ یار بم دھماکا شرپسند عناصروں کا بزدلانہ فعل ہے دھماکے میں پولیس اہلکاروں اور بے گناہ شہریوں کا خون بہانے پر شدید افسوس اور دکھ ہوا واقعہ قابل مذمت ہے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر ڈیرہ اللہ یار کے پرامن ماحول کو سبوتاڑ کرنا چاہتے ہیں ایسے عناصروں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے عوام پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں امن کے دشمنوں کے اس بزدلانہ فعل سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں امن میں خلل ڈالنے والے ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے میر سلیم خان کھوسہ کا کہنا تھا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس کے جوان اور بے گناہ شہریوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں ڈیرہ اللہ یار بھی ہمارا شہر ہے اس کے امن کو بحال رکھنے کے لیے ہم سب نے مل کر پولیس کے ہاتھ مضبوط کرنا ہونگے انہوں نے کہا کہ ملزمان کا فوری تعاقب لگا کر انہیں قانون کے کٹہڑے میں لایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے